خاتون کو جنات لے گئے، فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کے لیے معمہ بن گئی 

لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے


ویب ڈیسک December 06, 2025

لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کے اغوا اور جنات کے لے جانے کا معاملہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی عدالتی حکم کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ حمیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ 

لاہور سینیئر پولیس افسران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور درخواست گزار نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے اس سے قبل عدالت میں کہا تھا کہ خاتون کو جنات لے گئے ہیں جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تھا کہ مقدمے میں پھر جنات کو نامزد کیوں نہیں کیا گیا۔

لاہور آئی جی پنجاب کیس میں دو مرتبہ پیش ہو کر مغوی کی بازیابی کے لیے مہلت لے چکے ہیں۔  فوزیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ 2019 میں تھانہ کاہنہ میں درج ہوا تھا مقدمے میں مغویہ کے شوہر اور ساس کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں