پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسوں پر پابندی لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجنسی کی ٹیموں نے چند یونیورسٹی کی بسوں کو کینال روڈ پر روکا اور انہیں چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شدید دھواں خارج کر رہی تھیں۔
مزید برآں ان کے پاس بس کا ضروری فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی نہیں تھا۔ ان بسوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔
یہ کارروائی اس مرحلے کا حصہ ہے جس میں پنجاب بھر میں “یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں، اسپتالوں وغیرہ کی دھواں چھوڑنے والی بسوں کو سڑکوں پر آنے سے منع کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی شدت بڑھ چکی ہے اور گاڑیاں خاص طور پر پرانی، غیر فٹ یا دھواں چھوڑنے والی بسیں اور ٹرک آلودگی کے بڑے ذمہ دار سمجھے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ای پی اے نے صوبے بھر میں پُرانی یا ناقابلِ قبول بسوں اور بھاری گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔