شہر قائد میں سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید وخود کار کیمروں کے بعد ڈرون کی مدد سے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف ای چالان کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید و خودکار کیمروں کے بعد ڈرون کی مدد سے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف ای چالان کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم(ٹریکٹس) اور سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے صدر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈرون سرویلنس آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران نوپارکنگ اورڈبل پارکنگ میں کھڑی 2 گاڑیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
ٹریفک آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے ایکسپریس کوبتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر قائد میں ڈرون کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف ای چالان کا آغازکردیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس اورضعلی انتظامیہ نے ملکرصدرکےمختلف علاقے میں نوپارکنگ اورڈبل پارکنگ کے سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔
اب ٹریفک پولیس کی جانب سے نوپارکنگ اورڈبل پارکنگ کے سائن بورڈ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو جو گاڑیاں نوپارکنگ اورڈبل پارکنگ میں کھڑی ہیں ڈرون سرویلنلس کی مدد سے ان کی تصاویربنائی جا رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈرون سرویلنس آپریشن کے دوران صدرزیب النساء اسٹریٹ پر2 گاڑیوں کے مالکان کو10/10 ہزار کے ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
ای چالان شام کے وقت پیک ٹائم پرکیے گئے، پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ پہلے ڈرون سرویلنس آپریشن کے کامیابی کے بعد ڈرون سرویلنس کے ذریعے ای چالان کا دائرہ کار جلد مزید بڑھایا جائے گا۔
ڈرون سرویلنس طارق روڈ ، راشد منہاس روڈ اور بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر بھی کی جائے گی ، ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہر قائد میں جلد ہی ربورٹس کارز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس افسران تربیت حاصل کر رہے ہیں اوران کی تربیت جلد مکمل ہونے والی ہے اس کے بعد کراچی :اگلے 10 سے 12 روز کے اندر ربورٹس کاریں بھی شہری کی سڑکوں پرنظر آئیں گی ربورٹس کارز کا مقصد بھی پارکنگ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ ماضی میں نو پارکنگ اور ڈبل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو لفٹرکی مدد سے ہٹایا جاتا تھا لفٹرکی مدد سےنو پارکنگ اورڈبل پارکنگ سے گاڑیاں ہٹانےسے شہری پریشانی کا سامنا کرتے تھے اور شہری ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھی الجھ جاتے ہیں اوران پر الزامات بھی عائد کیے جاتے تھے۔
نوپارکنگ اورڈبل پارکنگ کرنےوالےشہریوں کےخلاف بھی ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی براہ راست مداخلت ختم کردی گئی ہےاب نو پارکنگ اورڈبل پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیس لیس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اب سڑکوں پرلفٹرکی مدد سے گاڑیاں نہیں ہٹائی جائیں گی اب شہریوں کے گھروں پر ای چالان آئے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ نو پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کی خلاف ورزی کرنوں کی جانب سے14روز کے اندرجرمانہ ادا کیا گیا تو 50 فیصد رعایت ملے گی29 دسمبرکے بعد کیا تو جرمانہ ڈبل ہوجائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کرے گی،جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والوں کو فوری ای چالان جاری ہوگاصدرموبائل مارکیٹ سے عبداللہ ہارون روڈ تک ڈرون سے کورہوگاصدر کی اہم سڑکوں پر ڈرون کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔