لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا ہے جس میں ڈی ایس پی ہی اپنے بیٹی اور بیوی کا قاتل نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی تاہم ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔
دونوں میاں بیوی کے درمیان عرصے دراز سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ مقتولہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی دوسری شادی کے بعد جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔
کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے مقتولہ کیساتھ محبت کی شادی کی تھی۔