علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی بیس سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں، 3 پروازوں کو لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ اتار لیا گیا۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق لاہور اور دوبئی میں موسم خراب اور شدید بارشوں کی وجہ سے درجنوں پروازیں روانہ نہ ہو سکیں۔
موسم کی خرابی اور دبئی میں شدید بارشوں کی وجہ سے پروازوں کی امد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
لاہور میں رات گئے اور صبح کے وقت اچانک شدید دھند کی وجہ سے بھی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات درپیش رہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند میں اچانک اضافہ ہو نے سے ابو ظہبی جدہ اور شارجہ سے سعودی اتحاد اور پی ائی اے کی پرواز کو اسلام اباد ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا گیا۔
جبکہ لاہور سے جانے والی سعودی اتحاد ایئر بلو سمیت دیگر ایئر لائن کی پروازیں بھی ایک سے چار گھنٹے کی تاثیر سے منظر مقصود پر روانہ ہوئی۔
موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز وں کی کنفرمیشن لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔