پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا نیا ریکارڈ ، اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری

گزشتہ 2 روز بھی بازار حصص میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی


اسٹاف رپورٹر December 31, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا نیا ریکارڈ  قائم ہوگیا، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 601 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 74 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں سودوں کی خرید و فروخت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا  اور 220 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 252 پوائنٹس  کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی تیزی کے تسلسل میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دونوں روز (پیر اور منگل)   اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس نے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

مقبول خبریں