ایشیز: انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلیے میتھیو پوٹس اور شعیب بشیر کو طلب کرلیا

پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ پچ کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا


اسپورٹس ڈیسک January 02, 2026

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ نے میتھیو پوٹس اور شعیب بشیر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے سڈنی ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

انگلیںڈ ٹیم کے تین اہم فاسٹ بولرز مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور گس ایٹکنسن کی غیر موجودگی میں میتھیو پوٹس کو پلیئنگ الیون میں موقع مل سکتا ہے۔

تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ پچ کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ سڈنی میں اتوار سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں پہلے ہی 1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

مقبول خبریں