بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے خبردار کیا ہے کہ 2027 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ زوال پذیر ہو سکتی ہے۔
بھارتی اسپن لیجنڈ روی چندرن ایشون نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 2027 کے ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کو زوال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایشون کے خیال میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز اور ٹیسٹ کرکٹ کے درمیان ون ڈے فارمیٹ مسلسل اپنی مطابقت کھو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 2027 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کے مستقبل کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے لیکن میں اس کے بارے میں تھوڑا پریشان ضرور ہوں۔
ایشون نے 50 اوور فارمیٹ کو زندہ رکھنے کے لیے ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ ایشون بھارت کے لیے مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 765 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔