ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کی رہائش گاہ کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی

مسلح ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرارہوگئے


ویب ڈیسک January 11, 2026

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کی رہائش گاہ کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چار نامعلوم مسلح ملزمان نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمودآباد اختر کالونی سیکٹر ڈی میں صبح سویرے مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مارکی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے واردات انجام دی۔ پہلے ایک ملزم دودھ کی دکان پر اسلحہ لے کر پہنچا۔ بعد میں دوسرا اورپھر تیسرا ملزم بھی دکان پر آگیا۔

مسلح ملزمان نے دودھ خریدنے آنے والے شہری سے بھی لوٹ مار کی، مسلح ملزمان نے دکانداراوردکان کی دراز میں موجود رقم بھی لوٹ لی۔

متاثرہ دکاندارشاہد کے مطابق اس کی دکان کے ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی کی رہائش بھی ہے۔

واقعہ کے وقت ڈپٹی اسپیکر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل تو موجود تھی لیکن اہلکار نہیں تھے۔ مسلح ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔

مقبول خبریں