کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا ویمن ٹائٹل مصر کی امینہ عرفی نے جیت لیا

ملائیشیا کی سیوا سانگری سبرامنیم کو 3-0 سے شکست کا سامنا رہا


زبیر نذیر خان January 11, 2026

کراچی:

کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کا ویمن ٹائٹل ٹاپ سیڈ  و  عالمی نمبر3  مصر کی امینہ عرفی نے جیت لیا۔

کریک کلب پر کھیلے جانے والے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 2 لاکھ 42 ہزار 5 سو ڈالرز کے ٹورنامنٹ  میں سیڈ 2 عالمی نمبر 7 ملائیشیا کی سیوا سانگری سبرامنیم کو3-0 سے شکست کا سامنا رہا۔

امینہ نے پہلا گیم 2-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 2-11 سے فتح پائی، انہوں نے تیسرا گیم 7-11 سے اپنے نام کرکے ایونٹ جیت لیا۔

امینہ  عرفی نے ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار 9 سو ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی، سیوا سانگری کو 13 ہزار 2 سو ڈالر ملے۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپینز اصلاح الدین، سمیع اللہ خان اور حسن سردار نے بھی فائنل دیکھا، سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین  حیدر بھی فائنل دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

مقبول خبریں