امریکی شہر لاس اینجلس میں ایرانی حکومت کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد زخمی افراد میں سے چند کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں کے دوران 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 490 تک پہنچ گئی ہے۔