کراچی: ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

صدر پولیس نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنانےوالے ایک ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کامقدمہ درج کرلیا


اسٹاف رپورٹر January 14, 2026

شہرکے مصروف ترین علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی۔ ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صدر پولیس نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنانےوالے ایک ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کامقدمہ درج کرلیا۔

ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کے لئے آنے والے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں ٹھیلے والے کو ٹریفک پولیس افسر کو مارپیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹھیلے والے کی جانب سے دھکے دیے جانے سے پولیس افسر زمین پر بھی گرگیا۔

دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملوث ملزم عبد القادر کو گرفتار کرلیا جبکہ  فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

صدر کے علاقے میں جگہ جگہ ٹھیلوں کی بھرمار کے باعث اکثر اوقات ٹریفک کی روانی متاثر رہتی بُری طرح متاثر رہتی ہے۔ کئی دھائیوں سے جاری اس مسئلے کو حل کرنے میں انتظامیہ ناکام دکھائی دیتی ہے۔

 

مقبول خبریں