سائٹ اے پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتارملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سینکڑوں لوٹ ماروڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب میٹروول قبروستان کے قریب سائٹ اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور سعید کے نام سے کرلی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سینکڑوں لوٹ مار و ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا گرفتار ملزمان پر ڈکیتی و لوٹ مار کے 35 سے زائد مقدمات درج ہیں ، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ شہر قائد میں سال 2009 سے وارداتیں کررہا تھا۔
ملزمان کارسوارفیملیز کو بھی لوٹ مارکا نشانہ بناتے تھے، گرفتار ملزمان شہریوں سے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرارہوجاتے تھے۔
انھون نے مزید بتایا کہ ملزمان پر موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اوراقدام قتل جیسے سنگین مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور دوران تفتیش مزید وارادتیں کا انکشاف متوقع ہے۔
پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا بھتہ خور گروپ کا سرگرم شوٹر اور گینگ کا سرغنہ تھا
بدھ کی شب موچھکو کے علاقے میں ایس آئی یو کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم ذیشان ،جمیل چھانگا بھتہ خور گروپ کا سرگرم شوٹر اور ایک گینگ کا سرغنہ تھا۔
ہلاک ملزم بھتہ خوری کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گزشتہ ماہ ہلاک ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گارڈن کے علاقے میں ایک زیر تعمیر بلڈنگ پر بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والے واقعے میں ملوث تھا۔
اس واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو کو منتقل ہوئی،ہلاک ملزم اس زیر تفتیش مقدمے میں ایس آئی یو کو مطلوب تھا، اس سے قبل بھی ملزم سولجر بازار کے علاقے میں دکانداروں، تاجروں، اور بلڈرز سے بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث تھا۔
انھوں نے بتایاکہ کہ ہلاک ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ہلاک ملزم بھتہ خوری، دہشت گردی،غیر قانونی اسلحہ جیسے سنگین نوعیت کے متعدد کیسز میں پولیس کومطلوب تھا۔