ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط، جھوٹی خبر یا مواد ری ٹویٹ، ری پوسٹ، فاروڈ یا تشہیر کرنا فیک نیوز پھیلانے کے زمرے میں آتا ہے۔
تفصیلات کے ماطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے تو دیتا ہے تاہم معزز عدلیہ، ریاست، ملکی سلامتی، سکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، کردار کشی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اے آئی میمز، پوسٹ، ویڈیوز سمیت مختلف ذرائع سے کسی بھی فرد یا ادارے کی کردار کشی اخلاقی طور پر غلط، قابل دست اندازی جرم ہے۔ فیک نیوز، پوسٹ، اے آئی میمز اور ویڈیوز کو اپنی ویورشپ بڑھانے کے لئے استعمال کرنے والا جرم کا مرتکب ہو گا۔
مزید برآں من گھڑت، غیرمصدقہ، جھوٹی خبروں اور مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شہری قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے کسی بھی قسم کی فیک نیوز، پوسٹ، اے آئی میمز اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر، فارورڈ کرنے سے اجتناب کریں،