درہ آدم خیل؛ مسافر کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5افراد زخمی

کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی


ویب ڈیسک January 16, 2026

پشاور:

درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو جائے حادثہ کے جانب روانہ کیا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر اسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا۔

زخمیوں کی شناخت 26 سالہ بلال، 33 سالہ سلیمان، 34 سالہ بلال، 34 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ظاہر خان کے نام سے کی گئی۔

مقبول خبریں