انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان آج اسکاٹ لینڈ کو زیر کرنے کیلیے پراعتماد

کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط اور کم بیک کے لیے تیار ہیں، بولنگ کوچ


اسپورٹس ڈیسک January 19, 2026

کراچی:

 آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پیر کے روز گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ ہوگا. 

ابتدائی معرکے میں ناکامی کا شکار ہونے والے گرین شرٹس کو فوری کم بیک کا چیلنج درپیش ہے. 

میچ ہرارے کے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، جسے پاکستان میں سرکاری نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بولنگ کوچ راؤ افتخار انجم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے، کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط اور کم بیک کے لیے تیار ہیں۔

قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہرارے میں اولڈ ہریرینز گراؤنڈ میں کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور نیٹ سیشنز میں حصہ لیا، خامیوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔

مقبول خبریں