جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘، والدہ کا بیان سامنے آگیا

شادی کی تقریبات  کے دوران سینئر وزیر پنجاب مرکزِ نگاہ بن گئیں جب کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں


ویب ڈیسک January 19, 2026

پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے سرجری کرائے جانے سے متعلق افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی کی تقریبات  کے دوران سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب مرکزِ نگاہ بن گئیں جب کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جنید صفدرکی شادی کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

ان کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ شہریوں نے کہا کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے جب کہ کچھ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن ہر عورت کا خواب ہوتی ہے لیکن ہر ایک میں اتنی مستقل مزاجی، ارادے کی پختگی اور اتنا نظم و ضبط نہیں ہوتا جو ایسے ویٹ لوز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

 

مریم اورنگزیب ان خواتین کے لیے حوصلہ بھی ہیں جو اپنی شخصیت سازی کے سفر میں ہمت ہار جاتی ہیں۔

اب اس حوالے سے مریم ارونگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی، وہ گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈائٹ کر رہی ہیں، ان کا وزن کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی لگ رہی ہیں۔

 

مقبول خبریں