پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے درمیان جھگڑ، تلخ کلامی

صرف 25 پارلیمنٹیرنز اجلاس میں شریک ہوئے اور اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نظر ہو گیا


اسامہ اقبال January 19, 2026
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں اراکین کے درمیان جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کو پی ٹی آئی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اجلاس میں ایم این ایز اور سینیٹرز کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی جبکہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی بھی شریک نہ ہوئے۔

پارلیمنٹیرنز نے چیف وہپ عامر ڈوگر سے درخواست کی کہ ہم تھکے ہوئے ہیں سفر کر کے آئیں ہیں آج اجلاس ملتوی کردیں۔

ذرائع کے مطابق صرف 25 پارلیمنٹیرنز اجلاس میں شریک ہوئے اور اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نظر ہو گیا۔

سینیٹر ڈاکٹر زرقہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو شاہد خٹک نے انہیں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے سینیٹر زرقا کو مخاطب کر کے کہا کہ غداروں کے لیے یہ میٹنگ نہیں بلائی تم ادھر سے نکل جاؤ۔ اس پر سینیٹر زرقہ نے جواب دیا کہ میں شوکاز نوٹس کا جواب دے چکی ہوں اور پارٹی نے ابھی تک اُس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کے شروع میں ہی سخت جملوں کے تبادلے کی وجہ سے اجلاس ختم کر دیا گیا۔ شاہد خٹک نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

اجلاس ہنگامے کی ںظر ہونے پر ارکان پارلیمنٹ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

مقبول خبریں