کراچی؛ پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزم انتہای مطلوب نکلا

ہلاک ملزم سے ملنے والے پستول کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے


ارشاد انصاری January 20, 2026

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزم انتہای مطلوب نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت شامیر کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران خواتین پر تشدد میں ملوث تھا۔

ملزم کے خلاف قتل،اقدام قتل،ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔ ملزم کئی کیسز میں مفرور تھا جو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ملزم شامیر گزشتہ روز ساتھیوں سمیت لوٹ مار کررہا تھا۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

ہلاک ملزم سے ملنے والے پستول کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں