عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 91ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 923ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 14ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار 802روپے بڑھ کر 4لاکھ 41ہزار 239روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے کے اضافے سے 10ہزار 275 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 319روپے کے اضافے سے 8ہزار 809روپے کی سطح پر آگئی۔