پی ٹی آئی ایم این ایز اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا،ویڈیو سامنے آگئی

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو بھی سنا دیں


ویب ڈیسک January 23, 2026

پی ٹی آئی ایم این ایز اقبال افریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے، اقبال آفریدی نے کہا کہ آپ پارٹی نہیں چلا رہے آپ ٹاوٹ ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو بھی سنا دیں اور کہا کہ سب آپ کی غلطی ہے آپ نے غنڈے پال رکھے ہیں ہمیں بدنام کرنے کے لیے۔

 

مقبول خبریں