کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

’فلم کا فائنل 15 فلموں میں شارٹ لسٹ ہونا ہی اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے‘


ویب ڈیسک January 23, 2026

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کا آسکر کا سفر حتمی نامزدگیوں کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان کے بعد سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ آیا بھارت کی آفیشل انٹری فائنل فہرست میں جگہ بنا پائی ہے یا نہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم، امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب کووِڈ کے پس منظر میں بننے والی یہ سماجی ڈرامہ فلم بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل نہ کر سکی۔

دوسری جانب، کرن جوہر ’ہوم باؤنڈ‘ کے آسکر ریس سے باہر ہونے کے باوجود فلم پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کے ڈائریکٹر نیرج گھایوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

ادھر، ہدایتکار نیرج گھایوان نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کرن جوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ واقعی ایک مضبوط سہارا رہے ہیں، آپ کے بغیر یہاں تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ 

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کی ڈائریکشن نیرج گھایوان نے کی ہے جس میں ایشان کھٹر، وشال جیٹھوا اور جھانوی کپور نےمرکزی کردار ادا کیے۔ 

 اسی لیے کرن جوہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر نیرج گھایوان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنے مختصر مگر دلکش پیغام میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ہدایتکار نے لکھا:

فلم کے ہیرو وشال جیٹھوا نے ایک انٹریو میں کہا کہ ہوم باؤنڈ کا یہاں تک کا سفر اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنا میرے لیے بے حد خاص رہا ہے اور فائنل 15 فلموں میں شارٹ لسٹ ہونا ہی اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے۔

مقبول خبریں