ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کائنات کے ابتدا ئی مراحل کی نئی معلومات جاری

ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے


ویب ڈیسک January 30, 2026
ایم او ایم-زیڈ14 گلیکسی—فوٹو

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ استعمال کرنے والے محققین نے ایک گلیکسی کا سراغ لگایا ہے جو کائنات کی موجودگی کے ابتدائی مراحل سے متعلق نئی معلومات فراہم کر رہا ہے جو ان کے مطابق اس سے قبل تصور نہیں کی گئی تھیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے کائنات کے ابتدائی مراحل کی معلومات فراہم کرنے والا گلیسی دریافت کرلیا۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے جس کو ایم او ایم-زیڈ14 (MoM-z14) کا نام دیا گیا ہے، ٹیم کے مطابق یہ گلیکسی بگ بینگ کے 280 ملین سال بعد موجود تھا۔

یہ عرصہ طویل عرصہ لگتا ہے لیکن کائنات کی تقریباً 13.8 ارب سال سے موجودگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو ماہرین فلکیات نے بگ بینگ کی پیدائش سے پائے جانے والے قریب ترین شواہد ہیں، جس کے نتیجے میں ایم او ایم-زیڈ 14 کائنات کے ابتدائی مراحل سے جڑے چند اہم معلومات اور کچھ حیران کن انکشافات فراہم کرسکتا ہے۔

اوپن جرنل آف ایسٹرفزکس میں شائد تحقیق کے سربراہ میسی چیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے روحان نائیدو نے بتایا کہ ویب کے ساتھ ہم وہ کچھ دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں جو انسان اس سے قبل نہیں کر پایا تھا اور یہ اس جیسا نہیں ہے جس کی ہم نے پیش گوئی کی تھی جو چلینجنگ اور پرجوش دونوں ہے۔

سائنس دانوں نے ویب کے نیئر انفراریڈ اسپیکٹروگراف آلے کے ساتھ ایم او ایم-زیڈ 14 کی مدت کا تعین کرپائے اور تجزیہ کیا کہ گلیکسی سے آنے والی روشنی ٹیلی اسکوپ تک پہنچنے کے لیے سفر میں کیسے ویو لینتھ تبدیل کیا۔

مزید بتایا گیا کہ نائٹروجن کی موجودگی پر برائٹ گلیسی سینٹرز کی جانب سے بنیادی سوال اٹھایا گیا، چند گلیکسز بشمول ایم او ایم-زیڈ14 نے ہائر نائٹروجن کی تعداد زیادہ پائی گئی جو سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی پیش گوئی سے زیادہ ہے جو ان کے خیال میں ممکن نہیں تھا۔

اسی طرح ایک اور اہم موضوع ری آئنائزیشن ہے یا ستاروں کا اتنی روشنی پیدا کرنے کا عمل یا توانائی جو کائنات کے ابتدائی مراحل میں موجود ہائیڈروجن کے سخت دھند کو چیر کر پھیل گئی۔

تحقیقی ٹیم کے رکن اور پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ییجیا لی نے بتایا کہ یہ انتہائی خوشی کا وقت ہے، ویب کے ساتھ کائنات کی ابتدائی معلومات سامنے آئیں جو اس سے پہلے نہیں آئی تھیں اور ہمیں یہ بتا رہی ہیں کہ وہاں اس وقت بھی کتنی معلومات ہیں جو دریافت ہوسکتی ہیں۔

مقبول خبریں