ایس ایس جی کمانڈوز ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مشق

مشق میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاریوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔


خالد محمود January 30, 2026

اسلام آباد:

ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کو کامیابی سے گرفتار کرنے سے متعلق مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار افواج پاکستان کے قابل فخر ایس ایس جی کمانڈوز آج بھی ملک کے طول وعرض میں دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

افواج پاکستان نے پاک سر زمین کے تحفظ کے لیے لاتعداد جانوں کی قربانیاں دیں اور ایسے میں افواج پاکستان کے قابل فخر ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں اپنا  اہم کردار ادا کیا اور لاتعداد قربانیاں دیں۔

اسی ضمن میں ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت گردوں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کو کامیابی سے گرفتار کرنے سے متعلق مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاریوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

دورے کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاری اور بحفاظت نکالنے کے آپریشن کی عملی مشق پیش کی گئی، جس میں ایویزیو ڈرائیونگ اور کاؤنٹر اٹیک ٹیموں کے فوری ردِعمل کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کی اسپیشل فورسزکا یہ یونٹ دشمن کی قید سے یرغمالیوں کی بازیابی اور انتہائی سنگین سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

اس یونٹ نے بے شمار آپریشنز میں حصہ لیا جن میں سے چند ایک آپریشن پین آم               1986ء ، آپریشن سن رائز لال مسجد 2007ء ، آپریشن  جانباز جی ایچ کیو 2009ء، اے پی ایس پشاور 2014ء ، بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس 2022ء اور جعفر ایکسپریس 2025ء قابل ذکر ہیں۔

یہ ایلیٹ فورس شہری جنگ، اینٹی ہائی جیکنگ آپریشنز ہائی ویلیو ٹارگٹ کی گرفتاری میں مہارت رکھتی ہے۔ اس یونٹ کے ہر فرد افسر  سے لے کر سپاہی تک کا انتخاب متعدد سخت مراحل، ٹیسٹ اور خصوصی تربیتی کورسز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں