شاہ رخ خان کا فلم چنائی ایکسپریس میں ایک نیا انداز

فلم "چنائی ایکسپریس" میں کرن انہیں نئے انداز کے ساتھ پیش کررہےہیں، جو حیران کن حد تک انوکھا ہوگا


ویب ڈیسک September 25, 2012
فلم "چنائی ایکسپریس" میں کرن شاہ رخ کو نئے انداز کے ساتھ پیش کررہےہیں، جو حیران کن حد تک انوکھا ہوگا، فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلم "چنائی ایکسپریس" میں نئے انداز میں جلوہ گرہوں گے۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی ڈریسنگ میں کرن جوہرکا اہم کردار ہے ، وہ ان کیلئے ہمیشہ شاندار ملبوسات منتخب کرتے ہیں، بالی وڈ کنگ نے مزید بتایا کہ فلم "چنائی ایکسپریس" میں کرن جوہر انہیں نئے انداز کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، جو حیران کن حد تک انوکھا ہوگا، شاہ رخ خان کو نئے انداز میں پیش کرنے کیلئے نئی جیکٹس بھی ڈیزائن کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں