میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کس منہ سے پشاور میں یہ منصوبہ شروع کررہے ہیں شہباز شریف

ملک کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے لیکن دھرنے والوں کو عوام کے دکھ میں شریک ہونے کا خیال تک نہ آیا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک September 26, 2014
عمران مصیبت زدہ لوگوں کو بھول کر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، شہباز شریف. فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان مصیبت زدہ لوگوں کو بھول کر نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے دھرنے والوں کو خیال تک نہ آیا کہ محفل موسیقی کی محفل بند کرکے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنہ دینے والوں کی وجہ سے چینی صدر کو دورہ ملتوی کرنا پڑا جس سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام ہوا جبکہ عوام اب لندن پلان سے بھی عمران خان اور قادری کو پہچان گئے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ سیلاب کی روک تھام کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے تریموں ہیڈ ورکس کو وسیع کیا جائے گا اور سیلاب سے جو پل، سڑکیں اور اسکول تباہ ہوئے ہیں ان کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں