حکومت محرم کے بعد ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی عمران خان

جعلی اسمبلیوں کو نہیں مانتے ہمارے استعفے فوری منظور کیے جائیں، چیرمین تحریک انصاف


October 21, 2014
نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ محرم الحرام آنے کے باوجود ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب کہ محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کے بغیر کنٹینر سے نہیں نکلوں گا، محرم آنے کےباوجود یہاں سے نہیں جائیں گے، محرم کے لیے زبردست پلان بنالیا ہے اور محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائیں گے،جعلی اسمبلیوں کو نہیں مانتے ہمارے استعفے فوری منظور کیے جائیں جبکہ نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں