امریکی صدر اوباما اور خاتون اول کی محبت پر فلم بنانے کی تیاریاں مشل کا کردار ٹیکا سمپٹر ادا کریں گی

فلم میں دکھایا جائیگا کہ کیسے اوباما مشل پر فدا ہوتے ہیں اور پہلی ملاقات کے لیے شکاگو آرٹ انسٹی ٹیوٹ بلانے پر۔۔۔


Showbiz Desk December 08, 2014
1989 میں پہلی ملاقات کے 3 سال بعد 3 اکتوبر 1992کو شادی کرلی، یہ ہمارے عہد کی بہت عمدہ لو اسٹوریز میں سے ایک ہے، پروڈیوسرز فوٹو: فائل

لاہور: امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ان کی محبت کے آغاز کو فوکس کیا جائے گا جب پہلی مرتبہ 1989ء کی گرمیوں میں باراک اوباما نے شکاگو کے سائوتھ سائیڈ پر دوپہر کو اپنی پہلی ڈیٹ میں مشل کو پیار بھری نظروں سے دیکھا تھا۔ اسی لیے اس ''Southside with You '' میں دونوں کی محبت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

دی ہوم گرون پکچرز پروڈکشن نے پہلے ہی فلم ''Get on Up '' کی اداکارہ ٹیکا سمپٹر(Tika Sumpter) کو نوجوان مشل کے کردار کے لیے کاسٹ کر لیا ہے جب کہ ابھی تک نوجوان اوباما کا کردار نبھانے کے لیے کسی اداکار کی تلاش جاری ہے۔ اس فلم میں جو پہلو اجاگر کیا جا رہا ہے کہ '' وہ دن جب مشل شکاگو کے آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے دورے پر راضی ہو جاتی ہیں اور پھر اوباما کے ساتھ ٹہلتے ہوئے سائیک لی کا ڈرامہ ''Do the Right Thing '' بھی دیکھتی ہیں۔



1989ء میں مشل ایک لاء فرم کے لیے بطور ایڈوائزر کام کر رہی تھیں جہاں ہاورڈ لاء کے لیے باراک بھی سمر ایسوسی ایٹ تھے جہاں وہ مشل کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر خود کو حوصلہ دیتے ہوئے انھوں نے مشل کو ملاقات پر باہر جانے کے لیے کہا تھا۔ اس پہلی ملاقات سے متعلق مشل کا کہنا تھا کہ ''ہم نے تب سہی راستہ چنا تھا، اور اس ملاقات کے بعد سب کچھ بدل گیا اور میں ان کی ہوگئی''۔ بعد ازاں اوباما اور مشل نے 3 اکتوبر 1992ء میں اپنی پہلی ملاقات کے تین سال بعد شادی کر لی تھی۔ رچرڈ ٹانے (Richard Tanne) اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے جب کہ اس اسکرین پلے کو لکھا بھی خود ہے۔

ٹریسی بنگ اور سٹیفنی ایلین فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بنگ نے کہا کہ ''سٹیفنی اور میں اس فلم کو پروڈیوس کرنے میں بہت پرجوش ہیں اور یہ ہمارے عہد کی بہت عمدہ لو اسٹوریز میں سے ایک ہے' رچرڈ نے باراک اور مشل کے درمیان محبت کے تعلق کو اس کی اصل روح کے مطابق لیا ہے جو کہ دونوں کے قریب آنے کا ایک حقیقی رستہ دکھائی دیتا ہے' ہم باراک کے لیے کسی مضبوط کردار کی تلاش میں ہیں''۔ فلم کو جولائی میں شکاگو کی لوکیشن میں فلمایا جائے گا۔

مقبول خبریں