وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان پرمشاورت کے لئے سیاسی قائدین کا اجلاس آج بلا لیا

حکومت سیاسی قائدین سے قومی ایکشن پلان پر مشاورت اور فوجی عدالتوں کے قیام پراعتماد میں لے گی


ویب ڈیسک January 01, 2015
حکومت سیاسی قائدین سے قومی ایکشن پلان پر مشاورت اور فوجی عدالتوں کے قیام پراعتماد میں لے گی. فوٹو :فائل

وزیراعظم نواز شریف نے آل پارٹیز اجلاس آج طلب کرلیا جب کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایکشن پلان پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر ایک مرتبہ پھر حکومت نے سیاسی جماعتوں کے خدشات اور تحفظات دور کرنے کے لئے آج دوپہر 2 بجے اے پی سی بلالی جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے سیاسی قائدین کو قومی ایکشن پلان پراعتماد میں لیا جائے گا اور اس دوران سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے مسودے پر مشاورت بھی کی جائے گی جس کے بعد اسے منظوری کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور رضا ربانی کے علاوہ ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں