عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی میں مزید تاخیر

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد48گھنٹے میں ٹیم کو عذیر بلوچ تک رسائی ملنے کا امکان ہے


این این آئی February 17, 2015
ہمیں پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے، پاکستانی حکام کی یو اے ای سےاستدعا فوٹو: فائل

دبئی میں موجود پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے لیاری گینگ وار کے اہم کردارعذیر بلوچ تک رسائی کیلیے عدالت میں درخواست دائرکردی ہے۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے قانونی کاروائی جاری ہے لیکن اس سے قبل ہمیں پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے۔ درخو ا ست میں عذیر بلوچ کےخلاف مقدمات کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت سے اجازت ملنے کے بعد48گھنٹے میں ٹیم کو عذیر بلوچ تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔ دریں اثنادبئی میں گرفتارعذیربلوچ کو ایک2 روز میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام آئندہ24 گھنٹوں میں سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کریں گے، عذیر بلوچ کی حوالگی کیلیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے، وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی پولیس حکام کے پاس عذیربلوچ سے تفتیش کااختیارنہیں۔

مقبول خبریں