کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سعد رفیق کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔


Numainda Express April 03, 2015
الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔

عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنمائوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات میں الزام عائد کیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق لاہور میں ایک امیدوار کی انتخابی مہم میں شریک ہوئے اورترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

مقبول خبریں