کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

تینوں افراد مقامی منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہیں مبینہ طور پر ان کے مخالف گروہ نے قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک May 24, 2015
پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

چنیسر گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق منشیات فروش گروہ سے تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں چنیسر گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مقامی منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہیں مبینہ طور پر ان کے مخالف گروہ نے اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ لاشوں کے قریب موجود شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں