وانا میں سڑک کنارے نصب دھماکے سے پولیٹیکل محرر سمیت 3 افراد جاں بحق

وانا کے علاقے زعزئی میں شدت پسندوں نے پولیٹیکل انتطامیہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھمماکے کی مدد سے اڑایا


ویب ڈیسک June 01, 2015
زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: جنوبی وزیرستان کے علاقے رغزئی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے پولیٹیکل محرر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے زعزئی میں شدت پسندوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب دھماکا خیزمواد کو ریموٹ کنڑول کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پولیٹکل محرر فاروق سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے