مولوی فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے پاکستان کا افغانستان سے مطالبہ

مولوی فضل اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے کنر میں موجود ہے


ویب ڈیسک October 21, 2012
ملاقات کے دوران مارک گراسمین کو بتایا گیا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی منصوبہ بندی مولوی فضل اللہ نے ہی کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولوی فضل اللہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مطالبہ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکا کے پاکستان اور افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین سے کی گئی گزشتہ ملاقات میں کیا۔

ملاقات کے دوران مارک گراسمین کو بتایا گیا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی منصوبہ بندی مولوی فضل اللہ نے ہی کی تھی۔

مولوی فضل اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے کنر میں موجود ہے۔

مقبول خبریں