لیگی دھڑے جلد متحد ہونگے کیونکہ عوام پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے تنگ آچکے مشرف

تحریک انصاف کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، پرویز مشرف


INP October 19, 2015
تحریک انصاف کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لیگی دھڑوں کا اتحاد ملک وقوم کے بہترین مفاد میں ہے، قوم کو جلد لیگی دھڑوں کے اتحاد کی خوشخبری دیں گے۔

پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پر ویز مشرف نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت نے قوم کو کر پشن اوربجلی کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر ڈھائی سال گزر نے کے باوجود قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ میرے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور مجھے انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ میں اللہ کے سواکسی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ عوام پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف سے تنگ آچکے، تحریک انصاف کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں، پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہو چکی جس کی مثال حالیہ ضمنی الیکشن ہے، ہمارے پاس مستقبل کا پورا پلان موجود ہے ہم ملک اور عوام کی تقدیر بدل دیںگے۔

مقبول خبریں