انتہا پسندوں ہندوؤں کا مقبوضہ کشمیر کے مسلم رکن اسمبلی پر حملہ منہ پر سیاہی پھینک دی

پاکستان پر طالبانائزیشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن دنیا دیکھے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے، مسلم رکن اسمبلی


ویب ڈیسک October 19, 2015
ہندو سینا کے بلوائیوں نے پہلے انجینئر راشد کو زدو کوب کیا اور پھر ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمز

SIBI: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے دہشت گردوں نے نہ پہلے چیرمین پی سی بی شہریار خان کی موجودگی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کیا اور پھر 'ہندوسینا' کے بلوائیوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم رکن اسمبلی راشد انجینئر کو زدو کوب کیا اور ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلم رکن اسمبلی راشد انجینئر بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے پریس کلب میں تھے کہ ہندو سینا کے بلوائیوں نے انھیں پہلے زدو کوب کیا اور پھر ان کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔ انجینئر راشد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حملے سے ثابت ہو گیا کہ یہ مودی کا بھارت ہے گاندھی کا نہیں، پاکستان پر طالبانائزیشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن دنیا دیکھے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔

قبل ازیں چیرمین پی سی بی شہریار خان کی ممبئی آمد پر شیو سینا کے غنڈوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے شہریار خان کی بھارتی حکام کے ساتھ میٹنگ کو ممبئی سے نئی دلی میں کسی خفیہ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلم رکن اسمبلی راشد انجینئر کو مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں