پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے افغان صدر کی ایک بار پھر بڑھک

دہشت گردی کے خلاف خلوص نیت سے جنگ لڑنا ہوگی، چینی نمائندے سے ملاقات


INP November 11, 2015
خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، چینی نمائندہ خصوصی۔ فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلیے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

گزشتہ روز ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سے گزشتہ روز چین کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈینگ ژن نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پائیدار امن افغانستان کی بنیادی ضرورت ہے، دہشت گردی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کیلیے مشترکہ چیلنج ہے۔

دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلیے دونوں ملکوں کو مل کر خلوص نیت سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی، ملاقات میں ڈینگ ژن نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مقبول خبریں