بجلی بند حسن نواز لاہور ایئرپورٹ پر لفٹ میں پھنس گئے

حسن نوار فیملی کے ہمراہ 5 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔


Numainda Express January 11, 2016
لفٹ میں پھنسنے پر حسن نواز کا برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز ہفتے کی شب بیرون ملک سے لاہور پہنچنے پر اسٹیٹ لاؤنج کی لفٹ میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چلی جانے کے باعث لفٹ نے کام چھوڑ دیا اور اسے دوبارہ چلانے میں کچھ وقت لگ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حسن نوار کے ہمراہ ان کی فیملی بھی تھی اور وہ 5 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے جس پر انھوں نے شدید برہمی کا اظہارکیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں