پی ایس ایل پاکستانی اورغیرملکی پلیئرزایک دوسرے سے گھلنے ملنے لگے

ہماری ٹیم میں کھلاڑی ایک فیملی کی طرح گھل مل رہے ہیں،مشتاق احمد


Sports Desk February 09, 2016
ہماری ٹیم میں کھلاڑی ایک فیملی کی طرح گھل مل رہے ہیں،مشتاق احمد: فوٹو: فائل

GHALLANI: پی ایس ایل میں شریک پاکستانی اور غیرملکی کھلاڑی ایک دوسرے سے گھلنے ملنے لگے۔

اگرچہ یہ ایونٹ کے ابتدائی دن ہیں مگر پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹرز انٹرنیشنل اسٹارز کی موجودگی سے فائدہ اٹھانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،اس سلسلے میں زبان کا مسئلہ حائل نہیں ہورہا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ بیٹنگ کوچ ویوین رچرڈز ہماری باتیں غور سے سنتے اور سب سے ایسے پیش آتے ہیں جیسے برسوں سے جانتے ہوں، اس سے ٹیم کا ماحول کافی بہتر ہورہا ہے۔ کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کھلاڑی ایک فیملی کی طرح گھل مل رہے ہیں۔

مقبول خبریں