آفریدی کے آؤٹ ہونے پر رٹائرڈ فوجی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

پشاور میں نجی بینک کا ملازم آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہی دل دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔


Numainda Express March 21, 2016
پشاور میں نجی بینک کا ملازم آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہی دل دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ٹی 20ورلڈ کپ کے پاک بھارت کرکٹ میچ میں شاہد خان آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہی آرمی کا رٹائرڈ سپاہی انتقال کرگیا۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نجی بینک کے چوکیدار کی حیثیت سے کام کرنے والے سابق فوجی گلزار کو آفریدی کے آؤٹ ہوتے ہی دل دورہ پڑا اور وہ حجرے میں ٹیلی وژن کے سامنے ہی دم توڑگیا، مرحوم کو گزشتہ روز سپردخاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مقبول خبریں