بنگلادیش کی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی

سیکیولر ازم کے حامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔


ویب ڈیسک March 28, 2016
سیکیولر ازم کے حامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

MUMBAI: بنگلادیش کی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیولر ازم کے حامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنگلادیش میں کئی مذاہب ہیں اس لئے اسلام کو ریاستی مذہب کا درجہ ختم کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد ٹھوس دلائل نہ دیئے جانے پر درخواست مسترد کردی۔ سیکیولرز ازم کے حامی درخواست گزار سبراتا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں