بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں آسمان سے گرنے والے پراسرار گولوں سے لوگ خوفزدہ

گولے آبادی کے اوپر سے گزرنے والے جہاز گراتے ہیں تاہم اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ایوی ایشن ماہرین


ویب ڈیسک April 08, 2016
گولے آبادی کے اوپر سے گزرنے والے جہاز گراتے ہیں تاہم اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ایوی ایشن ماہرین

KARACHI: مدھیا پردیش کے لوگ گزشتہ 10 سالوں سے عجیب وغریب اور پراسرار برف کے سفید گولوں سے پریشان اور خوفزدہ ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ بھگوان کی ناراضگی کی علامت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر اور ہردا میں اچانک آسمان سے فٹبال سائز کے برف کے گولے گرنے لگے جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ گولے گرنے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ گولے بھگوان کی ناراضگی کا نتیجہ ہیں لیکن ماہرین کے کہنا ہے کہ یہ گولے درحقیقت جہاز کا گندا مواد ہے جسے جہاز میں فریز کر کے پھر اسے زمین پر گرا دیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گولہ نوسار کے گاؤں کی خاتون کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگئی جس پر گاؤں والوں کا ماننا تھا کہ یہ ان کے خدا کی طرف سے ہے اور اس کی نارضگی کی علامت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولے درحقیقت بلیو آئس ہے جو جہاز کی پرواز کے دوران لیک ہونے والے گندے مواد کو فریز کرکے بنایا جاتا ہے اور آبادی سے دور پھینک دیا جاتا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے برف کے دو گولوں کو زمین پر گرتے دیکھا جن کا وزن 100 کلوگرام کے قریب تھا جب کہ اس گولے کے گرد جمع ہوجانے والے دیگر دیہاتیوں اور کھدرے کا ماننا تھا کہ یہ خدا کی طرف سے ہے اور لگتا ہے کہ وہ کسی بات پر ناراض ہے۔

ایوی ایشن کنسلٹنٹ کے مطابق یہ واقعات گزشتہ 10 سال سے پیش آرہے ہیں اور یہ آبادی کے اوپر سے گزرنے والے جہاز گراتے ہیں تاہم اس کی مکمل تحقیقات کرائی جانی چاہئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ گولے موسم کی غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے بنتے ہوں جسے سائنس کی زبان میں 'میگا کریو میٹر' کہا جاتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تو ان گولوں کی کیمکل ٹیسٹ سے ہی سامنے آسکتا ہے۔

مقبول خبریں