کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار ترجمان رینجرز

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک April 30, 2016
گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں محمد کالونی، پرانا گولیمار، لانڈھی، کالابورڈ اور عزیزآباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں