مذاکرات کے لئے نائن زیرو جانے کے لیے تیار ہوں آفاق احمد

کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا،چیرمین مہاجر قومی موومنٹ


ویب ڈیسک May 02, 2016
کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا،چیرمین مہاجر قومی موومنٹ، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد ثاقب

مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے نائن زیرو جانے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے لیے نائن زیرو جانے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مہاجر قوم کی بقا کے لیے اپنی انا کودفن کردیا ہے جب کہ لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ كراچی كی موجودہ صورت حال میں میں چاہتا ہوں كہ مہاجر عوام خود جائزہ لیں اور بہتر فیصلہ كریں، میں نے ہمیشہ ایم كیو ایم سے تصادم سے گریز كیا ہے، جیل سے آنے كے بعد بھی مجھ پر پریشر تھا کہ ہم علاقوں میں جائیں لیكن ہم نے صبر وتحمل سے كام لیا۔ انہوں نے كہا كہ میں نے ماضی میں بھی الطاف حسین كو ذاتی طور پر خطوط لكھے تھے لیكن ان كا مثبت جواب نہیں ملا، میرے اصولی نظریات اور اختلافات اپنی جگہ لیكن جوكچھ ہورہا ہے وہ ٹھیك نہیں ہے۔

مقبول خبریں