شاہ رخ خان اورہریتھک روشن کی فلموں کا باکس آفس پر تصادم کا خدشہ

پروڈیوسرراکیش روشن شدیدپریشانی کا شکارہیں اور انہوں نے فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں


ویب ڈیسک May 06, 2016
ہریتھک اور شاہ رخ کی فلمیں ایک ہی روز نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے نامور فلمساز راکیش روشن اپنے بیٹے اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ''کابل'' کے شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' سے باکس آفس پر تصادم کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دبنگ سلمان خان سے باکس آفس پر تصادم سے گریز کرتے ہوئے اپنی فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھاتے ہوئے 26 جنوری 2017 کردی تھی جب کہ اسی روز ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ''کابل'' بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس پر فلمساز راکیش روشن شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن اپنے بیٹے ہریتھک روشن کی فلم ''کابل'' ہوم پروڈکشن کے بینر تلے بنا رہے ہیں جس کی نمائش اگلے برس 26 جنوری کو کی جائے گی جب کہ شاہ رخ خان کی جانب سے اپنی فلم ''رئیس'' کی نمائش کی بھی یہی تاریخ رکھی گئی ہے جس کے بعد دونوں فلموں کے باکس آفس پر مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس پر پروڈیوسر راکیش روشن شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے فلم ''رئیس'' کی نمائش کی تاریخ کوآگے بڑھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

راکیش روشن کا کہنا تھا کہ فلم ''رئیس'' اور ''کابل'' کی باکس آفس پر تصادم کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ فلم کی نمائش کی تاریخ کا پہلے اعلان ہم نے کیا تھا۔

مقبول خبریں