برطانیہ کی بسوں پر ’’سبحان اللہ‘‘ کے پوسٹرز لگا دیئے گئے

برطانیہ میں شامی مسلمانوں کی فنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں لندن کے میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک May 09, 2016
برطانیہ میں شامی مسلمانوں کی فنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں لندن کے میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔ فوٹو؛ اسلامک ریلیف

برطانیہ کے مسلم آبادی رکھنے والے شہروں میں سیکڑوں بسوں پر ''سبحان اللہ'' کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جو شام کے مسلمانوں کے لیے چندہ مہم کا حصہ ہے۔

برطانوی مسلم رفاعی تنظیم برطانیہ میں مسلم اکثریت والے شہروں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لیسٹر اور بریڈ فورڈ میں اللہ کی تعریف کے حامل پوسٹرز سے سجی بسوں کے ذریعے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کرنے جا رہی ہے، یہ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی جس میں لندن کے نو منتخب میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔

اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد رمضان کی آمد سے قبل شام میں جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنا ہے ۔ شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے وہاں کی آبادی وسائل کی شدید کمی کا شکار ہے۔

 

مقبول خبریں