افغانستان نے ٹی ٹی پی کے کارندوں کو گرفتار کیا، مگر چند سو کو پکڑنا کافی نہیں ہے، نائب وزیر اعظم

میں نے کابل میں واضح کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک November 29, 2025

نائب وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے چند لوگوں کو گرفتار کیا تاہم ہم نے واضح کیا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی سرزمین پر موجود کالعدم ٹی ٹی پی کے چند افراد کو گرفتار کیا تاہم میں نے انہیں نے بتایا تھا کہ مکمل امن و امان کیلیے چند سو لوگوں کی گرفتاری کافی نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میں نے کابل میں واضح کردیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ روس میں وزارت خارجہ نے روسی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا خط پہلے ہی بھیج دیا تھا، اس وجہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی، نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے علیحدہ علیحدہ باہمی ملاقاتیں ہوئیں، روسی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مختلف روسی وزراء بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی برس کے بعد یورپی یونین کے صدر کے ساتھ کسی پاکستانی نے ملاقات کی، 2021 کے بعد سے 5 برس سے پاکستان ای یو مذاکرات التواء کا شکار تھے، یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ  انتہائی اہم ملاقات ہوئی، یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور بے تکلفی والے ماحول میں ہوئی۔

اس دورے سے ہمارے یورپی یونین سے رابطوں میں موجود کمی دور ہوئی، ساتواں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ انتہائی اہم رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای یو.کے ساتھ ہمارے تعلقات کے تمام شعبوں تجارت، اقتصادی امور، جی ایس پی پلس، افغانستان، سیکیورٹی، بھارت اور دیگر معاملات ہر بات چیت کی، ہم نے کھل کر افغانستان سے پاکستان پر حملوں پر تفصیلی بات چیت کی، پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ  کے بعد کئی مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔

انہیں بتایا کہ میں نے افغانستان کا ذاتی دورہ کیا اور افغان قیادت سے تمام موضوعات پر بات چیت کی، میں نے بتایا کہ افغانستان میں ہونے والے تمام فیصلوں اور وعدوں کو کابل میں ہی دنیا کے سامنے رکھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میں نے کابل میں واضح کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، یا تو ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے۔

مقبول خبریں