پشاور جی ٹی روڈ پر نصب 2 بم ناکارہ بنادیئے گئے

بم سڑک کنارے فٹ پاتھ پر نصب کئے گئے تھے


ویب ڈیسک November 22, 2012
بم سڑک کنارے فٹ پاتھ پر نصب کئے گئے تھے۔ فوٹو ایکسپریس

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر بی ڈی ایس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر ارباب سکندر خان فلائی اوور کے نیچے نصب دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی روڈ پر ارباب سکندر فلائی اوور کے نیچے 2 بم نصب کئے گئے ہیں جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کردونوں بم ناکارہ بنادیئے۔

بم ناکارہ بناتے وقت جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا، پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہریوں تالیاں بجا کر سراہا۔

مقبول خبریں