ادلب شہر میں شامی فضائیہ کی بمباری 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک متعدد زخمی

زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تنظیم انسانی حقوق


ویب ڈیسک June 12, 2016
زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تنظیم انسانی حقوق ۔ فوٹو : فائل

LOS ANGELES: شام کے شہر ادلب میں بازار پرشامی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں شامی طیاروں کی بمباری سے 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ بمباری شامی یا پھر روسی طیاروں سے کی گئی تاہم اس بارے میں متضاد اطلاعات ہیں لیکن بمباری کے نتیجے میں مارے جانے والے عام شہری ہیں اورزخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں