ایچ ای سی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تبدیلی کا تنازع شدید

چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کا سہیل نقوی کی جگہ قمرزمان چوہدری کی تعیناتی سے انکار


Safdar Rizvi December 04, 2012
چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کا سہیل نقوی کی جگہ قمرزمان چوہدری کی تعیناتی سے انکار فوٹو: فائل

اعلیٰ تعلیمی کمیشن اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مابین ایچ ای سی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرکی تبدیلی کاتنازع شدت اختیارکرگیا ہے اورایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری نے ایگزیکٹوڈائریکٹرسہیل نقوی کوہٹاکران کی جگہ وفاقی سیکریٹری تعلیم وتربیت قمرزمان چوہدری کوعہدے پرتعینات کرنے سے انکارکردیاہے۔

جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے قمرزمان چوہدری کی تعیناتی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردے دیاہے، دوسری جانب کمیشن میں نئے ایگزیکٹوکی تعیناتی کے بعد صورتحال گھمبیرلیکن دلچسپ ہوگئی ہے ڈاکٹرسہیل نقوی نے اپنے عہدے کاچارج نہیں چھوڑاہے جبکہ نئے تعینات ہونے والے افسرقمرزمان چوہدری عہدے کاچارج لے کرکام شروع کردیاہے۔

20

ادھرایچ ای سی کی آفیسرویلفیئرایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن نے نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹرکی تقرری پرانھیں خوش آمدیدکہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کااعلان کردیا ہے جس کے سبب ایچ ای سی انتظامی بحران سے دوچارہوگئی ہے پیرکوایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کی جانب سے ایگزیکٹوڈائریکٹرکے عہدے پرتعیناتی کے خواہشمند قمر زمان چوہدری کے نام نے ایک خط جاری کیا ہے۔

جس میں کہاگیاہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے تقررکااختیارحاصل نہیں ہے اوراعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ایکٹ کے سیکشن11 (1)کے تحت یہ اختیار کمیشن کے پاس ہے لہٰذا ان کے تقررکے حوالے سے جاری ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت نہیں ہے، تقرری کے خواہشمند قمرزمان چوہدری کے نام جاری کیے گئے خط میں مزید کہاگیاہے ایچ ای سی نے اپنے ایکٹ کے مذکورہ سیکشن کے تحت ڈاکٹرسہیل نقوی کو16 ستمبر سے آئندہ چارسال کیلیے اس عہدے پرتوسیع دی ہے اورایچ ای سی کے ایکٹ کے سیشکن 11 (2)کے تحت تمام دفاترکمیشن کے احکامات کے پابند ہیں لہٰذا اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کوکالعدم کیاجارہاہے۔

مقبول خبریں